چودہ سال کے بعد نئی پیش رفت سے لوگوں میں خوشی کی لہر: نشاط قاضی

0
0

عوام کی نئی سوچ نئی امنگ امرت پورہ کے لوگوں نے ایس ڈی ایم گندو و ڈی ایف او بھدرواہ کا کیا شکریہ
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کی تحصیل گندو امرت پورہ عوام کی نئی سوچ نئی امنگ چودہ سال کے بعد روکے پڑے کام آج ایس ڈی ایم گندو و ڈی ایف او بھدرواہ نے شروع کرایا جس میں لوگوں نے انتظامیہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے ستر سال بعد آج امرت پورہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر جس میں ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر نے فاریسٹ زمیں کو نکال کر کام کو چودہ سال کے بعد دوبارہ شروع کرایا امرت پورہ جکیاس سے تعلق رکھنے سماجی کارکن نشاط احمد قاضی نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم گندو و ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودہ سال کے بعد عوام کی نئی سوچ نئی امنگ نئی پیش رفت جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔اس روڈ سے لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔اب لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔قاضی نے مزید کہا کہ آزادی کے ستر سال بعد ترقی کی نئی کرن سے لوگوں میں جوش و جذبہ کے ساتھ سے تمام انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مزید ترقی کر نے کی کئی مانگ رکھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا