مرکزی جامع مسجد شریف منکوٹ میں جماعت اہل سنت رجسٹرڈ کے بینر تلے ایک اہم میٹنگ ہوئی منعقد

0
0

بارہ ربیع النور شریف کو اپنے تمام دنیوی کام کاج ترک کرکے جوق درجوق جلوس محمدیؐ میں شرکت فرمائیں:مقررین
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍مرکزی جامع مسجد شریف منکوٹ میں عید میلادالنبی ؐ کے تعلق سے جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت امام وخطیب جامع مسجد ھذا مولانا محمد صدیق نقشبندی نے کی جس میں بارہ ربیع النور شریف کے جلوس محمدیؐ جوکہ زیر اہتمام جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں منعقد ہو رہا پر اہم گفت و شنید ہوئی ۔اس موقع پر علمائے نے عوام اہل سنت سے اپیل کرتے فرمایاکہ بارہ ربیع النور شریف کو اپنے تمام دنیوی کام کاج ترک کرکے جوق درجوق جلوس محمدیؐ میں شرکت فرماکر آقائے کریمؐ سے محبت کا ثبوت پیش کریں اور علمائے کرام کے بیانات کو سماعت فرما کر اپنے ایمان کو تازگی بخشیں۔ اس دوان کئی ایم دینی موضوعات پر بھی گفت وشنید ہوئی فرمایاکہ جس میں مساجد کو آباد کرنے اور مکاتب کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس دوران علمائے کرام نے آپسی امن محبت بھائی چارہ کو قائم کرنے پر زور دیا۔ یاد رہے کہ بارہ ربیع النور شریف کو تحصیل منکوٹ کی مرکزی اکائی کے پروگرام کی صدارت مولانا مفتی محمد ادریس ثقافی صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ تحصیل منکوٹ کریں گے اور مقامی علمائے کرام کے علاوہ سرزمین پرنیہ بہار سے مقرر خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی تنزیل احمد نعیمی تشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا حافظ وقاری محمد مستقیم قادری ناظم اعلی مدرسہ حنفیہ قادریہ و ترجمان جماعت اہل سنت رجسٹرڈ اکائی منکوٹ، مولانا جاوید رضا نعیمی صدر اکائی منکوٹ، مولانا محمد یوسف رضا حیدری سیکریٹری اکائی منکوٹ، حافظ وقاری محمد نیاز کوثر مدرس مدرسہ ھذا، مولانا مظہر قادری، مولانا فیاض احمد استاذ مدرسہ فیضان اولیاء ساگرہ، مولوی محمد سلیم اچھاد، موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا