تمام جاری اسکیموں اور وزارت کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍چراغ پاسوان نے آج نئی دہلی کے پنچ شیل بھون میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے سینئر عہدیداروں کے ساتھ وزیر موصوف کا استقبال کیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد، جناب چراغ پاسوان نے وزارت کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور اسکیموں کا جائزہ لیا۔
وزیر موصوف نے ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کی ذمہ داری سونپنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر کوششیں کریں گے اور وزارت کے مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔ چارج سنبھالنے کے بعد، پاسوان نے تمام جاری اسکیموں اور وزارت کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کے 100 دن کے منصوبے کو حاصل کرنے کی سمت کام کریں۔