نریندر مودی حکومت کے ویژن اور پالیسیوں پر عمل درآمد میں تسلسل رہے گا:راجیو رنجن سنگھ

0
0

ماہی پروری،مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار اور پنچایتی راج کی وزارت کا چارج سنبھالا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ نے آج ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار اور پنچایتی راج کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے ویژن اور پالیسیوں پر عمل درآمد میں تسلسل رہے گا۔ سنگھ نے کہا کہ ان کی توجہ کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے پر مرکوز رہے گی جو اس وژن کے نفاذ میں ظاہر ہو سکتی ہے۔
پنچایتی راج اور ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیدا وار کے وزرائے مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور وزیر مملکت برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار جارج کورین نے بھی اپنے اپنے قلمدانوں کا چارج سنبھالا۔ محکمہ کے سیکرٹریوں اور وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے معزز وزراء کا استقبال کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا