جگت پرکاش نڈا نے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالا

0
0

چارج سنبھالنے کے بعد، مرکزی وزارت صحت کے سینئر عہدیداروں سے بھی بات چیت کی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج لینے کے موقع پروزراء مملکت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) پرتاپ راؤ جادھو اور محترمہ انوپریہ پٹیل بھی موجود تھیں۔جے پی نڈا نے 1975 میں سیاست میں قدم رکھا۔ 1989 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران، انہیں بی جے پی کے یوتھ ونگ کے انتخابی انچارج کے طور پر ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی۔ بعد میں، انہوں نے اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش سے اسمبلی کا انتخاب لڑا اور تین بار کامیابی حاصل کی۔ وہ ہماچل پردیش میں کابینہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن سکریٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ وہ نومبر 2014 سے مئی 2019 تک مرکزی وزیر صحت کے عہدے پر فائز رہے۔
جے پی نڈا نے چارج سنبھالنے کے بعد، مرکزی وزارت صحت کے سینئر عہدیداروں سے بھی بات چیت کی جہاں انہیں جاری پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزارت کے سینئر عہدیداروں نے مرکزی وزیر موصوف کا استقبال کیاجن میں صحت کے مرکزی سکریٹری اپوروا چندرا اور ایڈیشنل سکریٹری (صحت)محترمہ رولی سنگھ شامل تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا