پی پی یو میں لیڈرشپ کی کوئی کمی نہیں :ترجمان

0
0

آنے والے الیکشن میں پارٹی اکثریت حاصل کرے گی
عمران شاہ
کشتواڑ // پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈکی ایک روزہ میٹنگ پارٹی کے جرنل سکریٹری ایاز احمد زرگر منعقد ہوی۔ اس دوران پارٹی کے سرکردہ رہنما جن میں محمد امین بٹ ‘ عبدالغفار، اقبال بٹ، مشتاق احمد، شکیلہ بیگم، دیوان چند، عاقب حسین، شیخ تنویر، سوشیل کمار، منموہن شرما ودیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں خلا پیدا نہیں آنے دی جائے گی۔ ورکران نے اس دوران اپنے خیالات پارٹی کے ریاستی جرنل سکریٹری آیاز زرگر کے سامنے رکھے۔ جس میں پانی ، بجلی ،راشن ،تیل خاکی ، جیسے مسائل سامنے آئے۔ آیاز زرگر نے بروسہ دیتے ہوے کہا کہ تمام مسائل کو ریاستی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری پارٹی وعدہ بند ہیں کہ ہم عوام کی خدمات میں پیش پیش رہے گے۔ انہوں نے کہا کہ پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ کا وجود اس لے لایا گیا ہے تا کہ غریب، لاچار، اور بے سہارا عوام کی نمائندگی ہو جس پر پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈکاربند ہے۔ پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ غریب پرور پارٹی ہے۔ پارٹی کے قائد و بانی مرحوم غلام رسول ڈولوال ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی شخصیت تھی۔ جس نے ساری زندگی فقیری میں گزاری ہر وقت ریاست کے نامسادات حالات کے بارے میں فکرمند رہتے تھے۔ پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ خوشحال جموں وکشمیر کی تعمیر چاہتی ہے۔ جہاں امن، سکون کی فیضا قائم و دائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان امن و سلامتی کے لے بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔ تاکہ ریاستی عوام امن کے ساتھ زندگی گزربسر کرسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا