پی ایچ ای یونین کشتواڑ میں صدر کے چناﺅعنقریب

0
0

بھشن کمار ، سعادت ڈولوال ریس میں شامل ہوسکتے ہیں
عمران شاہ
کشتواڑ //پی ایچ ای یونین کشتواڑ کے انتخاب جل ہی عمل میں آسکتے ہیں۔ اس دوران ملازمین اپنی پسندی سے صدر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ تاہم جہاں بھشن کمار جو کہ ملازمین میں منفرد پہچان رکھتے ہیں اور انٹیک کے ذمہ دار لیڈر ہونے کے ناطے ذمہ داریاں سنبھالنے میں ماہر ہیں تو دوسری طرف سعادت ڈولوال جو ہر وقت اخبارات کی صر خی بنے رہتے ہیں بھی میدان میں اتر سکتے ہیں۔دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ملازم اب کس پر کتنا بروسہ کرتے ہیں یہ چناﺅ میں جیت درج کرنے کے بعد ہی معلوم پڑے گا۔ یوں تو بہت سارے لوگ ملازم اپنی اپنی ٹولیاں بناکر الگ الگ صدر کی رائے زنی کرتے ہوے دیکھاہی دے رہے ہیں، مگر اصل مقابلا بھشن کمار، اور سعادت ڈولوال کے بیچ انتہاہی دلچسپی کا حامل رہے گا۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ملازم کس کو صدری کا تاج پہناتے ہیں۔ ایک طرف سعادت ڈولوال جو ریاست جموں وکشمیر کے اندر کم عمری میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہو رہے ہیں ،اگر ڈولوال بھی میدان میں کود جاتے ہیں تو منظر انتہائی دل کش انداز پیش کرے گا۔ جہاں کچھ لوگ سعادت ڈولوال کے حق میں اپنی آواز بلند کررہے ہیں تو دوسری طرف بھوشن کمار جو کہ محکمہ کے اندر ملازمین کے دل جیتنے میں کامیاب ثابت رہے، اب وقت کی نزاکت ہی فیصلہ کرے گی کہ تاج کس کے سر پر سجے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا