ظہیر عباس
پونچھ//عوامی دربار میں جہاں پورے پونچھ کے وفود وزیرِ اعلیٰ سے ملاقی ہوئے وہیں منڈی سے بلاک صدر منڈی بلال مخدومی کی قیادت میں وفد نے پورے بلاک کی نمائندگی کی – جہاں انہوں نے ڈگری کالج منڈی کے قیام کےلئے زور دار طریقہ سے آواز اٹھائی جس کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ کالج سے متعلق پہلے ہی ایم۔ایل۔اے۔شاہ محمد تانترے نے بات کی ہے اور وہاں کالج کا قیام جلدی کیا جائے گا ۔اس دوران وفد نے کہا کہ اڑائی سڑک جو 2014 سیلاب سے ختم ہوئی اسکو جلد از جلد مرمت کرنے کی کوشش کی جائے ۔جس کے جواب میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ آنے والے وقت میں اس سڑک کو ٹھیک کیا جائے گاوفد نے مزید کہا کہ اڑائی کی تینوں پنچایتوں کیلئے پانی کی سہولیات بہتر کرنے کیلئے بور ویل اسکیم کے تحت پانی دیا جائے اور اڑائی ملکاں کو سڑک کی سہولیات دے جانے پر زور دیا – منڈی ساوجیاں میں پاور گریڈ سٹیشن بنانے کی اپیل کی اور منڈی بلاک کیلئے 20۔ہینڈ پمپ موقع پر ہی منظور کرائے – پانی کی جو سکیم بند ہوئی ہے انکو بحال کرانے کی اپیل بھی کی۔اور گلی میدان میں 2015میںجو دوکان نظر آتش ہوہی انکا معاوضہ دیا جانے کا مطالبہ کیا – قابل ذکر بات یہ ھیکہ جو راشن 35۔کلو ملتا تھا وفد نے کہا عوام منڈی غریب عوام ہیں انکو 35کے بجاے 50کلو راشن دیا جاے۔جسکو محترمہ نے موقعہ پر ہی اعلان کیا۔وفد نے منڈی میں کھیل کا میدان جلد از جلد بنانے کی اپیل کی اور پانی کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 800پائپوں کی واگزاری کی اپیل کی اور بجلی کو بہتر بنانے کیلئے وفد نے 15ٹرانسفارمر اور 500بجلی کے پول بھی موقعہ پر ہی اعلان کرایا اور راشن کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا جو لوگ بی۔پی۔ایل زمرے سے باہر ہیں انکو زمرے میں لانے کی یقین دہانی بھی کرائی اور وفد نے نوجوانوں کی بھرتی کی بھی بہترین وکالت کی جس پر محبوبہ مفتی نے تمام کام جلد از جلد کرانے کی یقین دہانی کروائی۔وفد میں بلال مخدومی کے ہمراہ حاجی غلام محی الدین ملک،پیر نثار شاہ،محمد اسلم تانترے، محمد عباس تانترے ،پیر خرشید احمد، محمد رفیق بٹ، محمد طارق بٹ، مجید تانترے ،عبدالمجید ٹھکر، عمران تانترے ،مہتاب بانڈے ،غلام محمد بٹ، چوہدری حمید ،پیر شبیر شامل تھے ۔