عالمی یومِ خواتین کے موقع پر جے کے ایس آر ایل ایم ا±مید اسکیم کے تحت تقریب منعقد خواتین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بارے میں دی گئی جانکاری

0
0

حیدر بانڈے
منڈی//عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ساتھرہ اور بائلہ میں دوتقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں جے کے ایس آر ایل ایم ا±مید سکیم کے تحت کام کرنے والی کئی خواتین نے شرکت کی – ساتھرہ اور بائلہ میں منعقد ہوئے ان پروگرام میں اس بات کی طرف توجہ مبذول کی گئی کہ عورتوں کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے – پروگرام کے دوران خواتین کو خود روزگار کمانے کے مواقع فراہم کرنے کی مختلف محکمہ جات کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی – انہوں نے کہا کہ تحصیل منڈی میں اکتوبر 2016 سے اس ا±مید اسکیم کا آغاز ہوا ہے جس بارے میں جگل کشور شرما نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس وقت یہاں کل 354گروپ کام کررہے ہیں جس میں قریب 6000 کے قریب خواتین جڑی ہیں جو اپنا روزگار کمانے میں ج±ٹی ہوئی ہیں – اس کے علاوہ دوسرے کارکنان نے بتایا کہ تمام خواتین کو اس وقت کئی محکموں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اسکیمیں ہیں جس میں ا±مید اسکیم سے وابسطہ کارکنان نے عورتوں کو خود روزگار دینے میں پیش پیش ہے – بائیلہ میں منعقد پروگرام میں آشا ورکر اور آنگن واڑی ورکروں نے بھی شرکت کی اور پروگرام سے قبل ایک پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا – اس موقع پر صاف صفائی اور سوچھ ابھیان کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی گئی اور ٹیکہ کرن کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی – پروگرام میں موجود تمام خواتین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے گھروں کے قریب صاف صفائی اور بیت الخلاءکو صاف رکھیں – اس کے ساتھ ساتھ عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے بھی اہم معلومات فراہم کی گئی – اس پروگرام میں ایم جوگل کشور شرما بلاک پروگرام منیجر JKSLRMایاشوعملہ بلاک کوآرڈینیٹر منیش کوتوال، پروفیشنل ریسوس پرسن وید ورما ،کاکا رام، شبیر احمد اور جاوید اقبال کے علاوہ تمام امید کارکنان اور ورکارن نے شمولیت کی –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا