عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کی جانب سے ادبی تقریب کا اہتمام

0
0

ؒلازوال ڈیسک
سرینگرجموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے عالمی یومِ خواتین کے سلسلے میں ایک محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والی نامور شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا۔ یہ تقریب اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفےسر نسیم شفائی نے کی جبکہ ڈاکٹر شبنم عشائی بطورِ مہمانِ خصوصی تقریب میں موجود تھیں۔ تقریب کی صدر نسیم شفائی نے اپنے صدارتی کلمات میں عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادب خصوصاً کشمیری ادب میں خواتین کے کنٹری بیوشن پر روشنی ڈالی۔ وہ لل دید ہو یا حبہ خاتون، ارنہِ مال ہو ر یا ر=ژ د,دہر ایک نے کشمیری ادب کا دائرہ وسیع اور مالا مال کیا۔ انہوں نے عالمی یومِ خواتین پر اکیڈیمی کی طرف سے مشاعرے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو اپنی ادبی صلاحےتیںنکھارنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔انہوں نے عالمی یومِ خواتےن پر اکیڈیمی کی طرف سے اس تقریب کے انعقاد پرمبارکباد پیش کی۔ اس سے قبل اکیڈیمی کے چیف ایڈےٹر محمد اشرف ٹاک نے اپنی استقبالیہ تقرےر میں اکیڈیمی کی طرف سے خواتین کے لئے مخصوص پروگراموں کا ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا اور کہا کہ ادب، تمدن اور فن کے مختلف شعبوں میں خواتین کی بھرپور شراکت داری کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ اُن کو اپنی صلاحےتوں کے بھرپور اظہار کے مواقع مل سکیں۔ تقریب میں جن شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا اُن میں حمیدہ شاہ اختر، شاہدہ شبنم، ظریفہ جان، رو¾حی جان، نسیم شفائی، شگفتہ زاہد، حلیمہ قادری، نکہت نظر، شبنم عشائی، پروین راجہ، شکیلہ بیگم، عابدہ نوید، شازیہ کوثر، ریحانہ عزیز، نسرین خان، بشارت النساءشامل ہیں۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک بھاری تعداد شامل تھی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر نکہت نظر نے انجام دئے اور شکریہ کی تحریک اکیڈیمی کی اسِٹاف آرٹسٹ نصرت جان نے پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا