پیرس اولمپک میں ’انڈیا ہاوس‘ ہندوستانی ثقافت اور تنوع کا مظہر: نیتا امبانی

0
0

پیرس،2 اگست (یو این آئی) اولمپک کھیلوں کیلئے پیرس میں قائم کیا گیا منفرد انڈیا ہاوس دنیا کے سامنے ہندوستانی ثقافت اور تنوع کو پیش کررہا ہے۔انڈیا ہاؤس پہنچ کر اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے شوٹر سربجوت سنگھ نے پہلے کھانے کے لیے کچھ مانگا، جس کے بعد ان کے سامنے گول گپا، بھیل اور ڈوسا پیش کیا گیا۔ غور طلب ہے کہ سربجوت سنگھ اور منو بھاکر نے منگل کو 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں جنوبی کوریا کو 16-10 سے شکست دے کر اولمپک میں ہندوستان کو اپنا دوسرا تمغہ دلایا۔ 22 سالہ سربجوت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہانڈیا ہاؤس پہنچے۔
ریلائنس فاؤنڈیشن نے 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی میں دلچسپی رکھنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے یہاں ایک مہمان نوازی گھر ‘ انڈیا ہاؤس’ بنایا ہے۔ یہ ہندوستانی فن تعمیر کی نمائش کرتا ہے، اور یوگا سیشن، بالی ووڈ ڈانس کلاسز اور مہندی ٹیٹونگ اور بلاک پرنٹنگ پر ورکشاپس بھی پیش کرتا ہے۔
یہ بریانی اور مٹن سالن سے لے کر دہی چاول اور مٹھائیوں تک مستند ہندوستانی کھانوں کو بھی پیش کرتا ہے۔ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی،جنہوں نے اسے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت میں بنایا ہے، نے تمغہ جیتنے والوں کا خیرمقدم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا