دہلی حکومت نے آشا کرن شیلٹر میں 14 اموات کی تحقیقات کا حکم دیا

0
0

نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) دہلی حکومت نے جمعہ کے روز قومی دارالحکومت میں ذہنی معذور لوگوں کی پناہ گاہ آشا کرن شیلٹر میں صحت کے مسائل اور غذائی قلت کی وجہ سے جنوری 2024 سے اب تک 14 لوگوں کی موت کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا دہلی کے وزیر آتشی نے ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو سے کہا ہے کہ وہ 48 گھنٹے کے اندر اس معاملے میں رپورٹ پیش کریں وزیر موصوفہ نے اپنے خط میں کہا، "راجدھانی دہلی میں اس طرح کی بری خبر سن کر بہت صدمہ ہوا اور اگر یہ سچ ہے تو ہم اس قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ بہت سنگین مسئلہ ہے اور اس کی مکمل چھان بین کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیر تحویل اشخاص کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے واسطے ایسے تمام مراکز کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے پورے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا سکیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے سی ایس ریونیو فوری طور پر اس پورے معاملے کی مجسٹریل انکوائری شروع کریں جو کہ نیوز رپورٹ میں بتایا گیا ہے اور 48 گھنٹوں کے اندر اس پر رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے جن کی لاپرواہی سے یہ اموات ہوئی ہیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے تجویز کردہ اقدامات کی سفارش کی ہدایت دی ہے۔

اس معاملے پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عآپ کے ایم ایل اے دلیپ پانڈے نے کہا، "یہ معاملہ حکومت کے نوٹس میں آنے کے بعد، دہلی حکومت نے آشا کرن شیلٹر کے معاملے کی مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ آتے ہی، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا