پہاڑی علاقوں میں برف و باراں، میدانی علاقوں میں بارشیں

0
0

مغل روڑ ، سرینگر ۔لیہہ شاہراہ اور دیگر اہم راستے بند ، مزید برفباری اور بارشوں کا امکان
منظور حسین قادری /یواین آئی

جموں/سرینگر؍؍موسمی تغیر وتبدل کے دوران پیر پنچال کے فلک بوس پہاڑ ایک بار پھر برف کی لپیٹ میں آگئے جس باعث مغل شاہراہ پرگاڑیوں آمدورفت معطل ہوگئی ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ قاضی گنڈ میں 16ایم ایم ، پہلگام میں 14.3ایم ایم ، کپواڑہ میں 16.2ایم ایم ، کوکر ناگ میں 11.4ایم ایم ، گلمرگ میں 16.8ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔تازہ برف باری کے باعث زوجیلا پاس، سادھنہ ٹاپ ، مغل روڈ اور سری نگر لہیہ شاہرا ہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیارہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آئند کچھ دنوں تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچروار اور اتوار کی درمیانی شب سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو اتوار کی صبح تک جاری رہا ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں کچھ دنوں تک ایسی رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ا۔ دھر موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگرلداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔جبکہ تاریخی مغل شاہراہ پر بھی پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے باعث ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے ۔ اِدھر موسمی تغیر وتبدل کے دوران پیر پنچال کے فلک بوس پہاڑ ایک بار پھر برف کی لپیٹ میں آگئے جس باعث مغل شاہراہ پرگاڑیوں آمدورفت معطل ہوگئی ۔اتوار کے روز برف ہٹانے والی مشینوں کو حرکت میں لایا اور سڑک کا کافی حصہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل کار بنادیا گیا ۔معتبرذرائع کے مطابق مطلع صاف ہونے پر ایک دوایام میں مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پھر سے بحال ہوجائے گی ۔خطہ پیرپنچال کے عوام مرکزی وایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مغل شاہراہ کو دائمی طور گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل فقط ٹنل سے ہی بنایا جاسکتا ہے جس کے ذریعہ ہمہ وقت اضلاع راجوری وپونچھ کا رابطہ وادی کشمیر سے برقرار رہ سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا