آئین (درجہ فہرست ذاتیں اور درج فہرست قبائل) آرڈر (ترمیمی) بل 2024 منظور
نئی دہلی، // لوک سبھا نے جمعرات کو آئین (شیڈولڈ کاسٹس اینڈ شیڈول ٹرائب) آرڈر (ترمیمی) بل 2024 کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔
وزیر مملکت برائے قبائلی امور پروین پوار نے بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کی ان ذاتوں کے لیے اہم ہو گا جنہیں آج تک انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیمی بل انہیں انصاف فراہم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برسوں سے ملک میں قبائل ترقی کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان بدل رہا ہے۔
ڈاکٹر پوار نے کہا کہ ان دو بلوں کی منظوری سے اڈیشہ کے چار اور آندھرا پردیش کے تین قبائل کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ برادریاں اتنے برسوں بعد بھی اپنی شناخت قائم نہیں کر سکیں۔