پچاس کے پار:جموںوکشمیرمیں58مثبت معاملے

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 58 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 23 کاتعلق صوبہ جموں اور 35صوبہ کشمیر سے ہیں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,937تک پہنچ گئی ہے ۔اِسی دوران آج10کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں04کا تعلق صوبہ جموں اور 06 صوبہ کشمیر سے ہے اور صوبہ جموں میں 01کووِڈ مریض کی وفات ہوئی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 14، ضلع بارہمولہ میں 02،ضلع بڈگام میں 07 ،ضلع پلوامہ میں 03،ضلع بانڈی پورہ میں 02،ضلع کولگام میں 06اور ضلع شوپیان میں 01معاملے درج ہوئے ہیں۔اننت ناگ ،گاندربل اورکپواڑہ ضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔اِسی طرح جموں میں 12، ضلع اودھمپور میں01،ضلع راجوری میں 01،ضلع ڈوڈہ میں 01،ضلع کٹھوعہ میں01،ضلع سانبہ میں 04،ضلع پونچھ میں01اور ضلع رام بن میں 02نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔رِیاسی اور کشتواڑاضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا