سمارٹ سٹی مشن کے تحت کئے گئے خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کامعائینہ کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لئے تیاریوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آج شہر سری نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اَسد ، کمشنر ایس ایم سی اور سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی اطہر عامر ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی ، ایس ایس پی ٹریفک اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران بھی تھے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نشاط کے اَپنے دورے کے دوران اِی پی سی موڈ پر روڈ ورکس ، پاتھ ویز ، پلازہ ، ووڈن ڈیک اور لینڈ سکیپنگ سمیت نشاط باغ کے علاقے کی اَپ گریڈیشن اور رِی ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے لیک فرنٹ ڈیولپمنٹ کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا جس میں نشاط سے نسیم باغ پی ایچ سی تک ،جھیل ڈل کی شمالی فور شور روڈ این ایف آر ، پیدل چلنے والوں کاراستہ ، واک وے ، سائیکل ٹریک اور ویونگ ڈیکس اور دیگر پروجیکٹ شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے بلیوارڈ روڈ ( آر ایچ ایس ) پر ڈلگیٹ سے نشا ط اور گپکار جنکشن تک فٹ پاتھ کی اَز سر نو تعمیر اور گپکار روڈ کی اَپ گریڈیشن کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سائیکل لین ، فٹ پاتھ ، پارکنگ کی جگہوں کی ترقی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عمل آوری ایجنسیوں کے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی ناکامی کے 15؍ اپریل تک کاموں کو مکمل کرنے کے لئے کام کو تیز کریں۔اُنہوں نے پولوویو میں مولانا آزادروڈ کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کے لئے کئے جارہے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے ایس ایس سی ایل کو پولو ویو او رپولو ویو مارکیٹ کے قریب ایم اے روڈ پر پارکنگ کی مناسب جگہ مہیا کرنے کی ہدایت دی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے ان دکانداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی جنہوں نے مارکیٹ کی فیس لفٹ پر اطمینان کا اِظہار کیا اور اُنہیں اس کے آس پاس کے صارفین کے لئے پارکنگ کی جگہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ پارکنگ کا خیال رکھا جائے گا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے پولو ویو پارک کی ترقی کے لئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی اور ایس ایس سی ایل سی سے کہا کہ وہ اسے ثقافتی سرگرمیوں کے لئے اِستعمال کرے تاکہ وہاں لوگوں کی تعداد میں اِضافہ ہو۔دریں اثنا ، سی اِی او سمارٹ سٹی نے چیف سیکرٹری کو بجلی کے کھمبوں کی یوٹیلیٹی شفٹنگ ، فٹ پاتھوں کو چوڑا کرنے ، زیر زمین نکاسی آب کی لائنوں ، سائیکلنگ اور گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی ادائیگی کی جگہوں کے علاوہ پولو ویو دکانداروں کو ماہانہ سبسکریشن فراہم کرنے کے آپشن کے بارے میں جانکاری دی۔چیف سیکرٹری نے آج جن دیگر مقامات کا دورہ کیا ان میں ریذیڈنسی روڈبھی شامل ہے جہاں اُنہیں اوور ہیڈ برقی نیٹ ورک کو زیر زمین ڈِکٹ میں تبدیلی کرنے اور ریذیڈنسی روڈ کی جدید خطوط پر دوبارہ تعمیرکے بارے میں چیف سکریٹری نے آج جن دیگر مقامات کا دورہ کیا ان میں ریذیڈنسی روڈ بھی شامل ہے جہاں انہیں اوور ہیڈ برقی نیٹ ورک کو زیر زمین ڈکٹ میں تبدیل کرنے اور ریذیڈنسی روڈ کی جدید خطوط پر دوبارہ تعمیر کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔