یوم آئین : لیفٹیننٹ گورنر نے یوم آئین تقریبات کے موقعہ پر پریمبل پڑھا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چند رمرمو نے ملکی آئین کا پریمبل پڑھ کے یوم آئین تقریبات کی قیادت کی۔ملک کے آئین کی 70ویں اینورسری کے سلسلے میں اسمبلی کمپلیکس جموں میں ایک خاص تقریب منعقد ہوئی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، انتظامی سیکرٹری اور سول سیکرٹریٹ کے مختلف افسران اور اہلکار بھی ا س موقعہ پر موجود تھے۔واضح رہے کہ ہر سال 26؍ نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے اور 1949ء میں اختیار کئے گئے آئین کی افادیت کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔ ملک کا آئین 26؍ جنوری 1950 ء کو نافذ العمل ہوا اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔اِس دن معمار آئین کے رول اور آئین کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو روشناس کرایا جاتا ہے ۔ڈویژنل کمشنروں ، ڈپٹی کمشنروں ، محکمہ کے سربراہوں اور پولیس اداروں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں اسی طرح کی سرگرمیاں عملائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا