پونچھ میں شان کرکٹ کلباورراہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کے مابین کرکٹ مقابلہ

0
0

میچوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ٹیلنٹ، مسابقتی جذبے اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍شان کرکٹ کلب منجھیاڑی مینڈھر اور راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ (آر ڈی سی اے) کے درمیان تین سنسنی خیز میچوں کے بعد کرکٹ گراؤنڈ جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ تین میچوں میں سے 2 میچ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ اور شان کرکٹ کلب منجھیاڑی مینڈھر کی انڈر 14 ٹیم کے مابین کھیلے گئے جبکہ ایک میچ دو سینئر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔وہیںمیچز کے مہمان خصوصی انجینئر کامران احمد قادری کے ساتھ چیئرمین آر ڈی سی اے پونچھ پرویز ملک آفریدی، ٹیم کے مالک اور کوچ شان کرکٹ کلب مسٹر طارق احمد اور منیجر آر ڈی سی اے ڈاکٹر سید طلعت وسیم بھی موجود تھے۔واضح رہے آج کے میچ کا مرکزی موضوع ’’منشیات کو نہیں کہو، کھیلوں کو ہاں کہو‘‘ تھا۔اس موقع پر قادری نے کھیل شروع کرنے سے پہلے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور کچھ اہم تجاویز دیں۔ دریںا ثناء ان میچوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ٹیلنٹ، مسابقتی جذبے اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا، جس میں کھیل کے جوہر اور کرکٹ کے جذبے کو شامل کیا گیا۔ وہیںتماشائیوں کے ساتھ نوجوان کرکٹرز کی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے میچ دیکھنے والے تمام لوگوں پر دیرپا تاثر چھوڑا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا