قصبہ چرار شریف میں آوارہ کتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

0
0

لوگ پریشان، طلباء گھروں میں محصور ، انتظامیہ بے بس
شاہین امین
بڈگام//چرار شریف میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا دھو بھر کر دیا ہے۔ صرف چرار شریف قصبے میں پانچ سو کتے آزادانہ طورپر گھوم پھیر رہے ہیں اور آئے روز لوگوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق چرار شریف میں آوارہ کتوں نے لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کی تعداد میں ہوئے اچانک اضافے کی وجہ سے طلبا اسکول جانے سے بھی قاصر نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صبح اور شام کے اوقات میں لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ جاتے ہیں کیونکہ آوارہ کتے لوگوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ آوارہ کتوں پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق دوسرے علاقوں سے آوارہ کتوں کو اٹھا کر قصبہ چرار شریف میں چھوڑ دیا گیا جس وجہ سے اب زائرین بھی پریشان ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا