ایک شام’شام طالب‘ کے نام، کلچرل اکیڈمی جموں کے زیر اہتمام اہم تقریب کا انعقاد

0
0

جموں و کشمیر کے معروف گلوکار دھرمیش نرگوترا اور ان کی ٹیم نے شام طالب کی اردو ڈوگری اور پنجابی غزلیں گائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگوئجز نے جموں کے معروف اردو، ہندی، ڈوگری اور پنجابی شاعر اور کہانیوں کے مصنف شام طالب کی شاعری پر ایک میوزیکل پروگرام ’ایک شام طالب کے نام‘ کا انعقاد کیا ہے۔ ۔واضح رہے شام طالب جموں کے رائٹرز کلب میں ادبی کنج جموں و کشمیر کے بانی صدر ہیں۔وہیںپروگرام کی صدارت اردو اور پنجابی کے شاعر خالد حسین نے کی۔ تاہم انیل سہگل اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پراکیڈمی کے انچارج لینگوئجز شاہ نواز، انجمن فروغ اردو کے سرپرست امین بانہالی اور شام طالب ڈائس پر موجود تھے ۔اس موقع پر جموں و کشمیر کے اے کلاس گلوکار دھرمیش نرگوترا اور ان کی ٹیم نے شام طالب کی اردو ڈوگری اور پنجابی غزلیں گائیںجہاںعارف نرگوترا آرکسٹرا پر، چندن جسوترا وائلن پر اور جوگندر پال طبلے پر تھے۔ تاہم ڈائس پر بیٹھی تمام شخصیات کو ان کی بہترین کارکردگی پر سراہا گیا اور سب نے شام طالب کی درازی عمر کی دعا کی۔واضح رہے پروگرام کی نظامت ادبی کنج جموں وکشمیر کے چیئرمین آرش دلموترا نے کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا