پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی کے ساتھ کارروائی کررہی ہے: ایس ایس پی بینم توش

0
0

تیلی بستی میں پولیس کی طرف سے منعقد کیے گئے انسدادِ منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام میں آٹھ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں نے شرکت کی
راکیش چوہدری

سانبہ؍؍ضلع سانبہ کی تیلی بستی میں پولیس کی طرف سے منعقد کیے گئے انسدادِ منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام میں آٹھ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سینکڑوں والدین، اساتذہ، ممتاز شہری، سماجی کارکنان، پی آر آئی اور پولیس اہلکار موجود تھے۔وہیںایس ایس پی سانبہ بینم توش، ایڈیشنل ایس پی سانبہ سریندر چودھری، ایس ڈی پی او بڑی برہمنہ راہول ناگر اور ایس ایچ او تھانہ بڑی برہمنہ سمیت شرما نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات پیش کئے۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ پولیس ضلع سانبہ میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہیروئن کے اسمگلروں اور سپلائی کرنے والوں کی طرف سے منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ جاری رکھنے کے لیے ہر قسم کی سازشوں کا پردہ فاش کیا جائے گا اور منشیات کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی کے ساتھ کارروائی کررہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا