کہا پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میںہمیں آرٹیکل 370 دیا گیاتھا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہڈ نے یہاں جاری ایک بیان میںکہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق بی جے پی کے تمام دعوے سراسر غلط اور جعلی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میںہندوستان کے آئین نے ہمیں آرٹیکل 370 دیا۔ڈمپل نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ سپریم کورٹ آئینی معاملات، آرٹیکل 370 کی منسوخی، جموں و کشمیر ریاست اور جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی پر بات کر رہی ہے۔ڈمپل نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی ڈوگرہ ریاست کو ختم کرنے کے لیے جموں و کشمیر کی تاریخ میں بی جے پی کا نام کالی سیاہی سے لکھا جائے گا۔ڈمپل کا الزام ہے کہ بی جے پی نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے بڑی غلطی کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے وزیر اعظم، ایل جی کے بیانات صرف سپریم کورٹ کی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ہیں اور سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ جلد آنے والا ہے۔