پولنگ عملے کے ساتھ واپس لوٹ رہی بس میں آگ لگی، تمام افرادمحفوظ

0
84

بیتول، //مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں لوک سبھا انتخابات کے بعد پولنگ عملے کے ساتھ واپس لوٹ رہی ایک بس میں آگ لگنے کی وجہ سے اسے بری طرح نقصان پہنچا، تاہم تمام 36 پولنگ عملے اور بس میں سوار دیگر لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
کلکٹر نریندر کمار سوریاونشی کے مطابق، بس منگل کی رات پولنگ عملے کو لا رہی تھی۔ اچانک انجن کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ سب لوگ بحفاظت بس سے اتر گئے اور پولنگ ٹیم کے ساتھ ووٹنگ کا سامان بھی اتار لیا گیا۔ ووٹنگ کے مواد کو سیل کر کے محفوظ رکھا گیا ہے۔ بس کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔
مسٹر سوریاونشی نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے اور اس سلسلے میں کمیشن کی ہدایات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا