پنچایت ٹانٹہ بگڑن میں پانی کی قلت سے عوام پریشان

0
0

سیلابی بارش سے پائیپوں کی خستہ حالی ،عوام کی ضلع انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
شاہ محمد ماگرے
کاہرہ کاہرہ کے پہاڑی علاقوں کے لئے حکومت اور محکمہ جل شکتی کے عہدیدار اور ملازمین آئے دن مرکزی اسکیم ”ہر گھر کو نل سے جل“ اسکیم سے متعلق بیانات اور اشتہارات جاری کرتے ہیں تاہم یہاں زمینی صورتحال مختلف ہےحالیہ سیلابی بارش سے کاہرہ کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کرنے والے بیشتر واٹر سپلائی اسکیم بے کار پڑی ہوئی ہیں اور عوام کو پانی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔کاہرہ میں پانی کی قلت سے عوام پریشان تحصیل کاہرہ کے ٹانٹہ بگڑن سمیت دیگر کئی علاقوں کے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور محکمہ جل شکتی کے عہدیدار اور ملازمین آئے دن مرکزی اسکیم ”ہر گھر کو نل سے جل“ اسکیم سے متعلق بیانات اور اشتہارات جاری کرتے ہیں تاہم زمینی صورتحال مختلف ہے۔بگڑن گاﺅں کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے لوگوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے مال مویشی کو بھی دقتوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے جب ہم نے کچھ دن پہلے اے ای ای جل شکتی سے بات کی تو انہیں نے کہا تھا کہ ہم جلدی لائین کو ٹھیک کرے گے تو ابھی تک لائین کو ٹھیک نہیں کیا گیا سے ۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ سے علاقے کے لوگوں کو پیش آرہی مشکلات کو حل کرنے کی گزارش کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا