منریگا میں کام کرنے کے جذبے نے قرض تلے دبا دیا: عوام

0
0

کام مکمل کئے ہوئے چار سال کی مدت ہوگئی مگر اب تک منریگا کے مٹیریل کا پیسہ نہیں ملا
شیراز چوہدری
راجوری ایک طرف حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے جموں کشمیر کے اندر پچھلے چار سالوں سے بڑے پیمانے پر بدلاﺅ ہوا ہے اور بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام ہوئے ہیں تو وہیں دوسری طرف سرکار یہ بھی کہہ رہی ہے کہ اس کے عوض میں جموں و کشمیر کو بڑے پیمانے پر رقم بھی دی گئی ہے مگر بات کریں محکمہ دیہی ترقی کی تو محکمہ دیہی ترقی کے اندر منریگا سکیم کے تحت جن لوگوں نے سال 2016 ،17 اور 2018، 19 میں کام مکمل کیے ہوئے ہیں ۔ان لوگوں کی آج تک منریگا کے مٹیریل کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔اسی سلسلہ میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے چند لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ہم نے کہیں بار محکمہ دیہی ترقی کے افسران سے اس بارے میں بات کی ہے مگر ان کا یہ کہنا ہے ہم نے منریگا کے مٹریل کے بقایا کی لسٹ بنا کر محکمہ کے اعلیٰ افسران کو جمع کروا دی ہے جب بھی سرکار کی طرف سے پیسہ واگزار ہوگا تو آپ کے مٹیریل کے پیسے کی ادائیگی ہوگی ۔چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے قرض پر مٹیریل اٹھا کر کام مکمل کیا تھا مگر کام مکمل کرنے کے بعد بھی ہمیں چار سال سے زائد انتظار کرتے ہوئے ہو گئے ہیں۔ عوام کا یہ بھی کہنا ہے اکثر انہی لوگوں کے مٹیریل کا پیسہ بقایہ ہے جن کی محکمہ تک پہنچ نہیں تھی اور ان لوگوں کو کام مکمل کرنے کے باوجود بھی انتظار ہی کرنا پڑ رہا ہے ۔عوام نے محکمہ دیہی ترقی کے اعلیٰ افسران و ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے گزارش کی ہے کہ سال 2016 سے 2019 تک کا منریگا کے مٹیریل کا بقایا واگذار کیا جائے تاکہ لوگ اپنا قرض ادا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا