مرکزی وریاستی سرکاروں کا مفادپرستانہ رویہ افسوسناک:جی اے میر
کے این ایس
سرینگررےاستی کانگرےس نے مرکزی اور رےاستی سر کار پر الزام عائد کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے سےاسی فائدے کے لئے پنچاےتی اداروں کو کمزرور کررہے ہےں ۔کانگرےس نے 73وےں اور74وےں پنچاےتی راج اےکٹ ترمےم کی 25ویںبرسی کے مو قعے پر کہا ہے کہ رےاستی حکومت اس ڈر سے لوگوں کو پنچاےتوں کے ذرےعے اختیارات تقوےض کر نے سے گرےزکررہی ہے کہ کہےں ان سے اقتدار نہ چھن جائے ۔رےاستی کانگرےس کے صدر غلام احمد مےر نے کھنہ بل اننت ناگ مےں پارٹی کا کنوں کے اےک بھاری جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے مخلوط سر کار پر الزام عائد کےا کہ ےہ حکومت سےاسی مفاد کے لئے پنچاےتوں کو با اختےار نہےں بنا رہے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو ڈر ہے کہ اگر انہوں نے رےاست مےن 73،74ویں ترمےم لاگو کی تو اس سے رےاست مےں زمےنی سطح پر لوگ مضبوط ہو نگے اور وہ اس کے نفاذ مےں اس لئے رکاوٹ بنے ہو ئے ہےں کہ کہےں ان سے اقتدار نہ چھن جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کے لئے پر مار رہی ہے کہ وہ تےن دائرے والے پنچاےتی راج سسٹم کے تحت اختےارات کو ختم کر کے اس مقصد کو حاصل کر نا چاہتے ہےں کہ وہ اپنے من پسند سر پنچ منتخب کر سکےں۔انہوں نے کہا کہ اس اےسے حر بوں سے رےاست مےں پنچاےتی نظام کو سخت نقصان پہنچے گا اور پنچاےتی ادارے کمزور ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو با اختےار بنانے کے بجائے انہےں بے اختےار بنانے کے در پے ہے اور وہ اسی لئے پنچاےتی راج سسٹم مےں نئے قوانےن لاکر اپنے زاتی مفاد ات کو ھا صل کر نا چاہتے ہےں ۔کانگرےس صدر نے کہا کہ پنچاےتی راج سسٹم کانگرےس نے بناےا ہے اور کانگرےس ان اداروں کو مضبوط کر نے اور زمےنی سطح پر لوگوں کو طاقتور بنانے کے لئے کام کرتی رہے گی ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بی جے پی کا نام لےتے ہو ئے کہا کہ ےہ تضاد سے بھری پڑی ہے اور ےہ جمہوری اداروں کو کمزور کر نے کے زمہ دار ہےں ۔انہوں نے کہا کہ ےہ لوگ نہےں چاہتے کہ لوگ زمےن ی سطح پر طاقتور ہوں اور جمہوری ادارے طاقتور ہوں کےونکہ انہےں اس مےں اپنی شکست نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنچاےت راج مےں گرام سبھا بنےادی ادارہ ہو تا ہے اور اسکے بعد گاﺅں پھر بلاک اور پھر ضلعی سطح پراور ان ہی تےن دائروں مےں رہ کر انتطامےہ کو مضبوط اور لوگوں کو بنےادی طور پر فائدہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اب لوگ ان کی چالوں سے واقف ہو ئے ہےں اور عوام اس سے با خبر ہو ئی ہے کہ ےہ لوگ کہتے کچھ اور ہےں کرتے کچھ اور ہے ۔کانگرےس صدر نے کہا کہ ان لوگوں نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ انہےں پورا کر نے مےں بلکل ناکام ہو چکے ہےں لہزا اب ےہ زےادہ دےر تک عوام کو بے وقوف نہےں بنا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ان لو گوں نے جو آج تک کےا ہے وہ انہوں نے اپنے زاتی مفاد کے لئے کےا ۔اس دوران پارٹی اجلاس سے کانگرےس کے نائب صدر محمد انوربٹ،ممبر اسمبلی گلزار احمد وانی جنرل سےکرےٹری ہلال احمد شاہ ،نے خطاب کر تے ہو ئے مرکزی اور رےاستی سر کار کو تنقےد کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ کھوکھلے نعروں کے ساتھ ےہ لو گ زےادہ دےر تک اقتدار پر قائم نہےن رہ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ان لوگوں نے کبھی بھی پورا نہےں کےا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنچاےتی اداروں کو مضبوط کر نے کے بجائے انہےں کمزور کر نے پر تلے ہو ئے ہےں جس کی کسی بھی طور اجازت نہےں دی جائے گی ۔