نہ کوئی ڈیل ،نہ جاری ہوگا مشترکہ بیان،ایسی ہوگی شی جن پنگ اور مودی کی ملاقات
لازوال ڈیسک
نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان اسی ہفتے ہونے والے غیر رسمی شکھر سمیلن کے بعد کوئی مشترکہ بیان یو پریس رلیز نہیں جاری کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی ذرائع نے بتایا کہ دونوں لیڈربڑے مسائل اور حکمت عملی پر بات چیت کریں گے۔لیکن ملاقات ’راہوں میں جواُن سے ملاقات ہوگئی‘جیسی ہے کیونکہ کوئی ڈیل نہیں اورنہ ہی کوئی مشترکہ بیان جاری ہوگا۔ایک ذرائع نے بتایا کہ ،”یہ مسائل پر مبنی بات چیت نہیں ہوگی”۔در اصل ان سے پوچھا گیا تھا کہ دونوں لیڈر این ایس جی کی رکنیت کیلئے ہندستان کی کوششوں ،دہشت گرد مسعود اظہر کے بارے میں چین کے رخ جیسے متنازع مسائل پر چرچہ کریں گے۔اس پر انہوں نے یہ جواب دیا۔انہوں نے کہا کی غیر رسمی شکھر سمیلن کے بعد کوئی مشترکہ بیان یا پریس رلیز نہیں جاری کی جائے گی۔سمیلن میں دوونں لیڈر قومی اور بین الاقوامی پیش آئے واقعات پر اپنا نظریہ ساجھا کریں گے۔بتادیں کہ مودی اسی جمعہ کو اور سنیچر کو چین کے دورے پر رہیں گے۔جہاں ووہان میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ غیر رسمی شکھر سمیلن کانفرنس کریں گے۔دونوں لیڈران کی اس ملاقات کے مد نظر چین کے وزارت خارجہ کے نائب صدر شوآنیو نے بتایا کہ وہ مشکل مسائل کو سلجھانے کیلئےباہمی اعتماد کی تعمیر اور اہم اتفاق رائے کی تعمیر کرنے کی کوشش کریں گے۔شو آن یو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ” دونوں پارٹیوں نے کسی سمجھوتے پر دستخط نہیں کرنے یا مشترکہ دستاویز جاری نہیں کرنے بلکہ مشکل مسائل کو سلجھانے کیلئے باہمی اعتماد کی تعمیر اور اہم اتفاق رائے بنانے پر رضا مندی بنائی ہے۔”انہوں نے کہا کی یہ غیر رسمی کانفرنس اپنے طور پر پہلی بات چیت ہے۔