سی ای سی ڈاکٹر جعفر نے زوجیلا پاس پر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ شروع کرنے پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا

0
0

ضلع انتظامیہ کرگل کی طرف سے 10 گاڑیاں مسافروں بشمول طلباء کو لینے کے لیے سری نگر روانہ کی گئیں
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے آج زوجیلا پاس پر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔سی ای سی نے زوجیلا پاس کو دوبارہ کھولنے اور گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت میں قریبی تال میل اور عمل آوری کے لیے یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن، اے ڈی جی پی لداخ پولیس، پروجیکٹ وجائک اور بیکن کے متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کرگل اور ایس پی کرگل سمیت ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
سی ای سی ڈاکٹر جعفر نے سخت موسمی حالات کے باوجود زوجیلا ایکسس پر کام کرنے والے بی آر او کے کارکنوں اور آپریٹرز کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کرگل-سونامرگ سے 10 گاڑیاں اور سری نگر-کرگل روٹس سے 27 گاڑیاں زوجیلا محور کو عبور کر گئیں۔ اس دوران 160 مسافروں نے زوجیلا محور کو عبور کیا۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کرگل کی طرف سے 10 گاڑیاں مسافروں بشمول طلباء کو لینے کے لیے سری نگر روانہ کی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا