پسماندہ عوام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر، بفلیاز سانوانی کا مغل ماہڑہ سے جلد ہوگا رابطہ

0
257

سرپنچ بفلیاز ( بی) طاہرہ تبسم نے نبارڈکے تحت 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے سڑک پروجیکٹ کا کیا افتتاح
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍بلاک بفلیاز کے دور افتادہ صحت افزا سیاحتی مقام پر سکونت پذیر پسماندہ طبقہ کے مکینوں کی دیرینہ خواب اس وقت شرمندہ تعبیر ہوا جب طاہر تبسم سرپنچ بفلیاز ( بی) نے نبارڈکے تحت 4کروڑ 75 لاکھ روپے کا تین کلو میٹر رابطہ سڑک پروجکیٹ کا افتتاح کیا جو بفلیاز سانونی تا مغل ماہڑہ ہے اس سڑک کے افتتاحی تعمیری کام کے آغاز پر دونوں گاؤں کے افراد میں خوشی لہر دوڑ گئی اورسرپنچ موصوفہ کو اس پروجیکٹ کے تگ ودو میں سرگرم عمل رہنے اور غریب عوام تئیں بہم سہولت فراہم کرنے پر نعروں کی گونج میں عزت افزائی کی وہیں سرپنچ طاہرہ تبسم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئیضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چودھری کی خصوصی توجہ کو سراہا تے ہوئے شکریہ ادا کیا اور متعلقہ سڑک حکام سے جلد تعمیری کام کی تکمیل کی امید ظاہر کی اس موقع پر ٹھیکیدار الحاج محمد یوسف چودھری محمد یونس خان الحاج محمد یوسف خان ذاکر حسین چودھری احاج فضل حسین چودھری صلاح محمد چودھری سکندر خان الحاج تاج خان الحاج محمد بشیر محمد شریف کے علاوہ دیگر باشندگان موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا