خطہ پیرپنچال کی عوام نے مغل شاہراہ پر ٹنل کے مجوزہ منصوبہ پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا

0
266

منظور حسین قادریْ
پونچھ؍؍مغل شاہراہ کے معرض وجود میں آتے ہی خطہ پیرپنچال کے کئی اعتبار سے وادی کشمیر سے روابط قائم ہوئے جن میں رشتہ داری تجارت صنعت وحرفت سیاحت مریضوں کا معائنہ تشخیص علاج ومعالجہ طلبہ وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بہم سہولیات ہیں علاوہ ازیں دیگر شعبہ جات میں بھی نبردآزمائی کا موقع فراہم ہوا جس سے حکومت وعوام کے مابین افہام وتفہیم کا اسقدر ماحول بنا کہ ریاست گیر سطح پر امن کی بہاریں لوٹ آئیں سرنکوٹ کے صدر مقام پر دانشوروں سیاسی کارکنوں سماجی رضاکاروں اور وکلاء نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو 2017 میں کئے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کی مانگ کی انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغل شاہراہ پر ٹننل کے لئے رقم مختص اور ٹنڈرنگ تک کی خوش خبری سنائی گئی تھی مگر تاہنوز ٹنل کا کام شروع نہیں کیا گیا جو کہ اس خطہ ارضی کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے ذرائع سے بات کرتے ہوئے وکلاء نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کو بھی اس حساس معاملہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے جیسا کہ جموں پونچھ شاہراہ پر سفری مسافت کم کرنے کی غرض سے چھوٹے چھوٹے ٹنل بنا کر سفر کو آسان کیا جارہا ہے مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے اگر ایل جی سرکار نے برف ہٹانے کی مشنری کا انتظام کیا ہے لیکن پیرپنچال کی سطح سمندر سے ہزاروں فٹ اونچائی اور درجہ حرارت کی گراوٹ آمدورفت کے معاملہ میں آڑے آتی ہے جس کا واحد حل مغل شاہراہ پر ٹننل کی تعمیر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا