محکمہ بجلی کے ملازمین کا منڈی میں کریک ڈاؤن

0
268

سینکڑوں کی تعداد میں بائیلر اورہیٹر ضبط کئے
ریاض ملک
منڈی؍؍ ایک طرف سردی اپنے عروج پر ہے۔ درجہ حرارت میں ہر روز کمی آرہی ہے۔وہی پربجلی کی ترسیل میں بے حد کٹوتی نے زندگیاں اجیرن بناکر رکھ دی ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی کے راجپورہ ودیگر محلہ جات میں بجلی ملازمین کی جانب سے کریک ڈاؤن چلایاگیا۔ میٹر ریڈر پرویز احمد کی نگرانی میں سیکنڑوں ہیٹر، بائیلر اور دیگر اوزاروں کو ضبط کیا۔ اور بجلی چوری کے خلاف ایک پہل کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے بجلی محکمہ کے ملازمین نے بتایاکہ ٹھنڈ اپنے عروج پر ہے۔ اور بجلی صارفین اس وقت بائیلر، ہیٹر وغیرہ بے تحاشہ استعمال کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ لوگ بجلی کی غیر معینہ مدت کٹوتی سے تنگ اچکے ہیں۔جبکہ محکمہ کے ملازمین بھی دن رات کوشش کیباوجود بہتر سہولیات دینے سے اس لئے قاصر ہیں کہ لوگ ہیٹر اور بائیلر کا بیدریغ استعمال کرکے بجلی پر بہت زیادہ لوڈ ڈالتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بجلی شارٹ ہوکر بند ہوجاتی ہے۔ اج ہیٹر اور بائیلر وغیرہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے سینکڑوں ہیٹر بائیلر ضبط کئے ہیں۔ مزید یہ کاروائی اگے بھی لگاتار جاری رہیگی۔ تاکہ لوگوں کو بہتر بجلی میہائ￿ کی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا