پسماندہ طبقہ جات کی بستیوں تک پہنچتی نہیں سرکارپہنچتے ہیں صرف سیاستدان؟

0
32
  1. اننت ناگ کھڑم سڑک:خستہ حال سڑکیں،پیدل چلنابھی محال،انتظامیہ مجرمانہ غفلت شعاری می مبتلا
    بشارت چوہان
  2. اننت ناگ؍؍ایک جانب ریاست جموں و کشمیر میں ترقی کے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب ریاست کے ضلع اننت ناگ گجر بستی کسناڑ اور پہناڑ میں رابطہ سڑک کی حالت ایسی ہے جہاں گاڑیوں کا چلنا آج کے اس ترقی یافتہ دور میں دشوار ہی نہیں ناممکن سا لگ رہا ہے کیونکہ یہاں کی سڑک کے متعلق کسناڈ اور پہناڑ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جن پسماندہ گائوں کے لئے سڑک کی ضرورت تھی وہاں سڑک نہیںہے ۔چناوی موسم میں پسماندہ علاقوں تک سیاستدان ووٹ مانگنے ضرور پہنچتے ہیں لیکن اقتدار پانے کے بعد وہ ان علاقوں میں آنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے، یعنی سرکار پسماندہ علاقوں تک نہیں پہنچ پاتی۔واضح رہے ان دو علاقہ جات کو جوڑنے کے لئے جو سڑک تعمیر کی گئی تھی وہ ان بستیوں سے دور ہے اور جہاں تک سڑک تعمیر ہوئی ہیاس پر گاڑیاں چلنا دشوار ہیں ۔عوام کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی مریض اسپتال لے جانا ہو تو کئی گھنٹے صرف کر نے پڑتے ہیں۔ انہوں نے R&B اور PMGSY کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خود یہاں پہنچ کر یہاں کی پسماندگی کی حالت دیکھی جائے اور یہاں پر آباد شہریوں کو اس ترقی یافتہ دور میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا