بڈگام میں جمہوریت ہوئی بدنام اورسیاست ناکام!

0
33
  • سرکاری نگاہیں شہری ترقی پہ مرکوز، دیہی علاقے نظروں سے اوجھل
    نْصرت جبین چوہدری
  • بڈگام ؍؍سڑک،پانی ، بجلی، روزگارجیسے اہم مسائل کاحل پانے کیلئے شہری اپنے ووٹ کے حق کااستعمال کرتاہے کیونکہ سیاستدان انہیں یہی سہولیات بہم پہنچانے کاوعدہ کرتے ہوئے ووٹ مانگتے ہیں، لیکن یہ روٹی ،کپڑا مکان کے وعدوں کی دُکان بھی چناوی موسم کیساتھ ہی بندہوجاتی ہے،اورپسماندہ علاقہ جات تعمیروترقی کے اعتبارسے یکسرنظراندازکردئیے جاتے ہیں، ضلع بڈگام کی تحصیل چاڈورہ کے کئی علاقے حکومت اور جمہوریت کے دعوئوں کی پول کھولتے ہیں،چاڈورہ سے 20 کلو میٹر دْور حلقہ لِیڈن آج بھی بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہے ۔ایک جانب شہری ترقی کے کئی مناظر روزانہ دیکھنے کو ملتے ہیں تو دوسری جانب اسی ریاست کے دیہی علاقہ جات کی عوام آج بھی کئی بنیادہ سہولیات کی عدم دستیابی سے دو چار ہے ۔واضح رہے ضلع بڈگام کے لیڈن میں سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ لوگوں کو کئی گھنٹے مشکلات بھراسفر کر کے منزل تک پہنچنا پڑتا ہے وہیں جب کسی مریض کو اسپتال تک لے جانا ہو تو تب تک کئی مریضوں کو دیر کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہارنی پڑ جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے ساتھ کئی بار رابطہ کیا لیکن محکمہ خواب غفلت میں ہے اور عوام کئی ساری پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایاکہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے سیاسی لوگ ووٹ تو لیتے ہیں مگر عوام کی مشکلات کا ازالہ نہیں کرتے، عوام نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مسائل کا ازالہ نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر دھرنا دینے کے لئے مجبور ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا