پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا بارہ سالہ محمد ذاہد چکاندا باغ سے پاکستانی فوج کے حوالے کیا گیا

0
0

ذہنی طور پر ٹھیک نہ تھا ،بائیس اپریل کو سرحد عبور کر کے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوا تھا
ناظم علی خان
مینڈھر22اپر یل کو سرحدی علاقہ بالاکوٹ سے ایک 12 سالہ بچہ سرحد عبورکرکے اندر آگیا تھا جس کو مقامی فوج نے اپنی تحویل میں لے کر پولیس تھانہ مینڈھر کے حوالے کیا تھا اورسوشل میڈیا پر خبریں آنے کے بعد محمد زاہد ولد محمد عارف سکنہ نکیال کے لواحقین نے بھی حکومتوں سے اپیل کی تھی کہ ہمارے بچے کو فوری طور واپس کیا جائے جس کے بعد انتظامیہ نے بدھوار کے روز محمد زاہد کو چکاداباغ سے پاکستانی فو ج کے حوالے کیا جبکہ مینڈھر پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر محمد شوکت خان پولیس نفری کے ساتھ محمد زاہد کو مینڈھر سے پونچھ لے کر گئے جنھوں نے تین بج کر بیس منٹ پر زاہد کو فوج کی موجودگی میں پاکستانی فوج کے حوالے کیا اس موقعہ پر دونوں اطراف سے سیول انتظامیہ بھی موجود تھی۔البتہ بارہ سالہ محمد زاہدجب سے مینڈھر تھانے میں تھا تڑپ تڑپ کر واپس جانے کے لئے پکار رہا تھا کہ مجھے واپس بھیجا جائے کیونکہ وہ ذہنی طور بھی ٹھیک نہیں تھا جس کی اطلاع اس کے گھروالوں نے بھی سوشل میڈیا پر دی جس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے فوری طور اس کو واپس بھیجنے کا فیصلہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا