آگ کی واردات پر قابو پانے کیلئے منجاکوٹ میں گاڑی راجوری سے ملتی ہے

0
0

منجاکوٹ کیلئے الگ گاڑی کا مطالبہ ،ضلع ترقیاتی کمشنر سے خصوصی مداخلت کی اپیل
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ میں فائر سروس گاڑی کے مطالبہ کو لیکر کئی بار لوگوں نے اعلی سطح انتظامیہ کے نوٹس میں بھی یہ بات لائی گئی تھی کہ تحصیل منجاکوٹ میں فائر بریگیڈ گاڑی کی منظوری دی جائے تاکہ لوگوں کے گھروں و دوکانوں کوآگ کی واردات میں بچایا جا سکے ۔مگر اس کے باوجودبھی اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔وہیں اگر تحصیل منجاکوٹ میں آگ کی وارداتیں کئی بار پیش آ چکی ہیں۔منجاکوٹ کے دہری رلیوٹ علاقہ میں آچانک آگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔جہاں دو جانور آگ کی زد میں جھلس کر مر گئے تھے۔وہیں اس سے پہلے بھی آگ لگنے سے منجاکوٹ میں مٹھائیوں کی ایک بڑی دکان خاکستر ہو گئی تھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہو گیا تھا۔وہیں کئی بار لوگوں کے گھروں میں بھی آگ کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔آگر منجاکوٹ میں فائر بریگیڈ کی گاڑی دستیاب ہوتی تو ان لوگوں کا نقصان ہونے سے بچ بھی سکتا تھا۔آگ کی واردات میں جب راجوری سے منجاکوٹ تک گاڑی پہنچتی ہے تب تک سب کچھ خاکستر ہو جاتا ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے مانگ کی کہ وہ ذاتی مداخلت کر کے جلد سے جلد منجاکوٹ میں فائر بریگیڈ سروس کی منظوری دیں۔تاکہ آئندہ لوگوں کا نقصان ہونے سے بچ سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا