مڈل اسکول چھپڑا لوہل بیلہ کی دوسری منزل احاطے کے بغیر

0
0

اسکول کے پاس چالیس فٹ گہری کھائی بھی موجود ،طلاب کی جان خطرے میں
ظہیر عباس
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی سے قریباً 7 کلو میٹر کی دوری پر واقع گاو¿ں چھپڑا لوہل بیلہ میں موجود مڈل اسکول کی عمارت کے دوسرے منزل پر احاطہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسکول میں زیرِ تعلیم بچّوں کی جان خطرے میں ہے – ذرائع کے مطابق مڈل اسکول چھپڑا میں 80 طالبِ علم زیرِ تعلیم ہیں جن میں اس وجہ سے خوف و حراس پایا جا رہا ہے کہ کہیں اسکول پہنچ کر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کے لئے جان کا نذرانہ نہ دینا پڑ جائے – اسکول میں تمام کلاسیں دوسری منزل پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے طالبِ علموں کو وہاں سے اکثر گزرنا پڑتا ہے اور سیڑیوں سے دوسری منزل کے برآمدہ تک احاطہ و حصار نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس عمارت کے ساتھ 40 فٹ گہری کھائی بھی موجود ہے جس کی وجہ سے بچّوں کی جان خطرے میں ہے – اس سلسلہ میں جب اسکول کے اساتذہ سے بات کی گئی تو انھوں نے لازوال کو بتایا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کا خوف رہتا ہے کہ کہیں کسی بچّے کو اس وجہ سے نقصان نہ پہنچے کیونکہ عمارت کی دوسری منزل بہت بلندی پر ہے – انھوں نے کہا کہ ہمیں بچّوں کو تعلیم دینے کے ساتھ اس بات کا خیال بھی رکھنا پڑ رہا ہے کہ کہیں کوئی بچّہ یہاں سے نیچے نہ گرے – اساتذہ نے کہا کہ ہم نے تحریری طور پر زونل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں اس کے متعلق غور و خوض کرنے کے لئے درخواست بھی دی لیکن ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوا – انھوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بچّے کو اس وجہ سے نقصان پہنچا تو اساتذہ اس کے ذمّہ دار نہیں ہونگے – اس سلسلہ میں عوام نے بھی لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ کو لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے کیونکہ یہ بہت حسّاس معاملہ ہے – انھوں نے کہا کہ ہم اپنے بچّوں کے لئے تب تک پریشان رہتے ہیں جب تک وہ گھر نہ لوٹ آئیں – اس سلسلہ میں عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وہ کوئی فنڈ مقرّر کریں تاکہ اس پریشانی کا ازالہ ہو سکے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا