کشتواڑ میں پولیو بچاﺅ مہم پر تقریب ، سی ایم او کشتواڑ کی سخت ہدایات
دیپک شرما
کشتواڑ//کشتواڑ میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید ملک کی زیر نگرانی میں پولیو سے بچاﺅ قطرے کی مہم پر ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یعقوب میر تا بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گ±ل جبینہ تا بی ایم او کشتواڑ ،و دیگر آفیسران بھی موجود رہے۔ واضح رہے اس میٹنگ کا خاص مقصد یہ تھا کہ پولیو کی مہم گھر گھراور گاﺅں گاﺅں تک پہنچانا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر عبدالمجید ملک نے اس دوران بچوں کو پولیو خوراک دینے کے سلسلے میں مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔ اور ان کے ہمراہ ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یعقوب میر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے بچا?و قطرے کے آغاز کو جلد عمل میں لانے پر زور دیا، یہ بھی کہا کہ کہ مہم اس مہینے دس تاریخ کو شروع کیا جائے گا۔ ڈپٹی سی ایم او نے مزید کہا کہ پولیو سے بچاﺅ کے قطرے بچوں کو محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ اور ہمیں اپنے سرمایہ کو پولیو جیسی خطر ناک بیماری سے بچانا ہوگا۔ چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے میٹنگ کے آخر تمام بی ایم اوز کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ پانچ سال کی عمر تک کوئی بھی بچہ پولیو سے نظر انداز نہیں ہونا چائے ۔