اسکول میں سیاسی پروگرام ہونے پر گاو¿ں کے کئی لوگوں نے جتایا سخت اعتراض
ونے شرما
ادھمپور// تحصیل مجالتا چوٹ موٹو پنچایت کے تحت پرائمری ا سکول سون میں سابق ممبر اسمبلی کی طرف سے اسکول میں پارٹی پروگرام کئے جانے پر گاو¿ں کے کئی لوگوں نے اعتراض جتایا کہا کی اسکول میں سیاسی پروگرام نہ ہو۔وہیں تحصیل مجالتا چوٹ موٹو گاو¿ں میں واقع پرائمری سکول سون میں سابق ممبر اسمبلی کی طرف سے اسکول میں پروگرام لائن پروگرام موضوع پر تھا جس کو لے کر کے بہت سے لوگوں نے سخت اعتراض جتایا اپنا نام نہ شائع کرنے پر بتاتے ہوئے کہا کی اگر پروگرام کرنا ہی تھا تو کسی دوسری جگہ کرنا چاہئے تھا نہ کہ اسکول پر اور پروگرام میں اسکول کے بچوں اور ٹیوٹر نے بھی حصہ لیا۔پروگرام میں اسکول کے بچوں کے فوائد سے متعلق اور ان کی خصوصی متعلق کوئی بات کرنے کے بجائے پارٹی کی کامیابیوں کی معلومات دی گئی وہیں کچھ لوگوں کا کہنا تھا اس پروگرام میں اسکول کے بچوں اور ٹیوٹر کو حصہ نہیں لینا چاہئے تھا اور اس سکول کے استاد کو چاہئے کہ وہ پارٹی پروگراموں کے بجائے اسکول کے بچوں کو پڑھانے میں دلچسپی لیں۔ وہیں لوگوں کی طرف سے ٹیوٹر سے اپیل کی کہ ایسے پروگراموں میں حصہ نہ لے اور انہوں نے ضلع ایجوکیشن چیف آفیسر درخواست کرتے ہوئے کہا کی اسکولوں میں سیاسی پروگرام نہ ہو۔