یواین آئی
حیدرآبادٹیچر نے کمسن لڑکی کے گال پرماچس سے چرکے دیئے ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے وقار آباد ضلع کے میل وار پنچایت کے کنسن پلی بی دیہات میں پیش آیا۔اس لڑکی کے والدین شیامپا اور ممتا کی تفصیلات کے مطابق ان کی بیٹی شری ورشا ،دیہات کے آنگن واڑی مرکز پڑھنے کے لئے روانہ ہوئی۔کل وہ دوسرے بچوں کے ساتھ مل کر شرارت کررہی تھی جس پر برہم وہاں کی ٹیچر شیلا دیوی اور آیا ناگما نے ماچس کی تیلیاں جلا کر اس کے چہرے پر چرکے دے دیے جس کی وجہ سے لڑکی کے چہرے پر زخم آئے ۔انگن واڑی کے ورکر کی اس ظالمانہ حرکت پر لڑکی کے ماں باپ نے شدید برہمی ظاہر کی اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔