امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے مختلف کورسس میں داخلے

0
0

یواین آئی
حیدرآباد ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے بی اے /بی کام/بی ایس سی،ایم بی اے ،ایم اے ،ایم کام،ایم ایس سی،ایم ایل آئی ایس سی،بی ایل آئی ایس سی،بی جی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگراموں میں تعلیمی سال2018-19کے دوران آن لائن داخلوں کا اعلان کیاگیاہے ۔انٹرمیڈیٹ یا اس سے مساوی امتحان کامیاب امیدوار جنہوں نے 2014سے 2018تک یونیورسٹی کا اہلیتی امتحان کامیاب کیا ہ،درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے ۔ایسے امیدوار جنہوں نے نیشنل اوپن اسکول،تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی یا اے پی اوپن اسکول سوسائٹی کے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہو،وہ انٹر گریجویٹ کورسس میں راست داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔رجسٹریشن آن لائن ہوگا اور فیس ٹی ایس /اے پی آن لائن یا کریڈٹ کارڈیا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادا کی جاسکتی ہے ۔بغیر دیرانہ کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ 200روپئے دیرانہ کے ساتھ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ12ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.braou.ac.inیا www.braouonlineملاحظہ کی جاسکتی ہے یا پھر ہیلپ ڈیسک نمبرات,7382929590,7382929600 7382929570, 7382929580 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا