بے روزگار نوجوانوں کو مختصر سے سرمایہ سے صنعت و کاروبار شروع کرنے کی رہنمائی حیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں کیمپ کا انعقاد

0
0

یواین آئی
حیدرآباد آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کو مختصر سے سرمایہ سے صنعت و کاروبار شروع کرنے کی رہنمائی کرنے کے مقصد سے آج کوکٹ پلی میں خود کما¶ خود کھا¶ پروگرام کے تحت موبائل یونٹ کا دورہ اور کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر مائنارٹیز کمیٹی ایس زیڈ سعید نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیمپ کے دوران مختصر سرمایہ سے پیداوری اور گھریلو سرگرمیاں شروع کرنے کی مختلف اسکیموں سے واقف کروایا جائے گا۔ بعض چھوٹی مصنوعات کا ڈسپلے بھی کیا جارہا ہے ۔ پروگرام کا مقصد بیروزگار بے سہارا نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں اور دوسروں کی مدد کے قابل بھی بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے رن فار ایمپلائمنٹ کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے اصرار کی وجہ سے اب ہر ہفتہ اور اتوار کو موبائیل ٹیم مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی۔ مسٹر سعید نے کہا کہ جو افراد اور ادارے اس ٹیم کا پروگرام رکھنا چاہتے ہیں وہ فون نمبر 98499 32346 پر 10:00بجے دن تا 5:00 بجے ربط پیدا کریں ۔ جو افراد کسی وجہ سے یہ اشے ا¿ تیار نہیں کرسکتے کہ وہ مارکیٹ سے تیار اشے ا¿ خرید کر اس کی پروسسنگ کرسکتے ہیں۔ اسمال اسکیل میں8,765 اشیا ہیں جن میں سے پبلک کے رجحان کو دیکھ کر صرف چند منتخب ایٹمس الگ کئے گئے ہیں۔ مقامی لیڈر مسٹر شیو کمار نے کہا کہ یہ سارے ملک میں ایک منفرد پروگرام ہے ‘ جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ جنرل سکریٹری میر ایوب خان نے انتظامات کئے اور شکریہ ادا کیا۔ مقامی نوجوانوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی اور کہا کہ ان کو اس کیمپ سے نیا حوصلہ ملا ہے ۔ یہ اسکیم خاص طور پر خواتین کے لئے بہت ہی سود مند ہے جو گھر بیٹھے ہنر سیکھ کر کچھ کماسکتی ہیں۔کیمپ کے دوران شرکا¿ کو سمجھایا گیا کہ وہ موم بتی’ پیپر پلیٹس’ اگر بتی ‘ جوٹ بیگ ‘ اچار ‘ چٹنی اور مربے وغیرہ جیسی اشے ا¿ تیارسکتے ہیں جس کے لئے کوئی زیادہ سرمایہ ضروری نہیں ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا