ٹہنی پہ خموش اک پرندہ ماضی کے الٹ رہا ہے دفتر

0
42

شاعر:رئیس امروہوی عکاسی:ناظم علی خان

شوپیاں پھر سوگوار :ایک اورچراغ گل
فوج اور جنگجو¶ں کے مابین گھمسان کے دوران کمسن ازجاں،2فوجیوں سمیت درجنوں زخمی،6شدیدزخمی سرینگرمنتقل،انٹرنیٹ خدمات معطل
سی این ایس

سرینگرترکہ وانگام شوپیاں میں جنگجو¶ں اور فوج وفورسز کے درمیان خونین معرکہ آرائی جاری ہیں آخری اطلاع ملنے تک فوج نے محصور جنگجو¶ں کے فرار نے کے تمام راستوں کو بند کرکے انہیں مکمل طور پر سیل کردیا تھا۔اس دوران انکا¶نٹر مخالف مظاہروں کے دوران فورسز کی ٹیر گیس شلنگ،پیلٹ فائرنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک17 سالہ کمسن ازجاں جبکہ درجن کے قریب زخمی ہوئے جن متعدد زخمیوں کو سرینگر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیاجہاں کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ آج بعد دوپہر فوج کی34آر آر،ایس او جی شوپیان اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے حزب کے ایک اعلیٰ کمانڈر زینت الاسلام اور اس کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر شوپیاں کے ترکہ وانگام نامی دیہات کا محاصرہ کیا۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج فورسز نے پورے ترکہ وانگام علاقے کو محاصرے میں رکھا اور تمام خارجی وداخلی راستوں کو سیل کردیا۔تلاشی کارروائی کے دوران فوج اورفورسز کی ایک پارٹی پرجنگجو¶ں نےاندھا دھند فائرنگ کی،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید نوعیت کی جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوئی۔ جنگجو ¶ں کے ابتدائی حملہ میں فوج کے دو فوجی اہلکار زخمی ہو جن کو ہنگا می بنیادوں پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ا س دوران فوج نے بستی مامحاصرہ تنگ کرلیا جس کے بعد جنگجو¶ں نے نزدیکی مکانوں میں پنا ہ لی اور اس طرح طرفین کے مابین گولی باری کا ایک خوفنا ک سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔اِ س دوران آپریشن مخالف مظاہرے جائے جھڑپ کے نزدیک شروع ہوئے جس دوران مظاہرین نے محصور جنگجو¶ں کو بچانے کیلئے فوج پر سنگباری شروع کردی۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا اور بعد میں گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں 4 نوجوان شدید طور زخمی ہوگئے اگر چہ زخمی نوجوانوں کو ضلع ہسپتال شوپیاں اور پلوامہ پہنچایا گیا تاہم شوپیاں ہسپتال میں 17 سالہ عمر کمار ساکنہ پنجورہ شوپیاں نامی نوجوان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڈ دیا۔نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی لوگوں نے مساجد کے لاوڈ اسپیکروں پر اعلانات کے بعد ہزاروں لوگ احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے محصور جنگجووں کی مدد کو آگئے،تاہم فوج نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔پولیس زرائع کے مطابق لوگوں نے سڑکوں پر آکر جنگجووں کا بچاو کرنے کی جنگجووں کو للکارنے کیلئے گولی چلائی تومقامی لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ شروع کیا اور جنگجو¶ں کی کمین گاہ کی جانب جاکر انہیں فرار ہونے میں مدد دینے کی کوشش کی۔ سرکاری فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلئے ان پر فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے جن میں سے17سالہ عمر کمارنامی نوجوان نے ضلع اسپتال شوپیاں میں دم توڑ دیا۔یہاں کے ایک اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ 12افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار لڑکوں کو گولیاں لگنے کے بعدنازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی کے سینے میں گولی لگی ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن شروع ہوتے ہی محصورگا¶ں میں پھنسے جنگجو¶ں نے فرارہونے کی کوشش کے تحت سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی جسکابروقت جواب دیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجو¶ں اورفورسزکے درمیان گولیوں کاتبادلہ جاری ہیں جبکہ محصور جنگجو¶ں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو مکمل طور سیل کردیا گیا ہیں۔دفاعی ذرائع نے ترکہ وانگام جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے سی این ایس کو بتایا کہ انہیں خفیہ ذرائع سے علاقے میں جنگجو¶ں تنظیم حزب المجاہدین کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کی مصدقہ اطلاع ملے تھی جس کے بعد چہار اطراف سے اس دیہات کو محاصرے میں لیا گیا۔آخری اطلاع موصول ہونے تک علاقے میں گھمسان کی جھڑپ جاری تھی جبکہ شبانہ مظاہروں کے چلتے مقامی مسجدوں میں محصور جنگجو¶ں کو بچانے کیلئے بھی صدائے بلند کی جارہی تھی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا