لال قلعہ کا رکھ رکھا

0
59

انڈین ہسٹری کانگریس کی اظہار تشویش
یواین آئی

نئی دہلیانڈین ہسٹری کانگریس نے دارالحکومت کے تاریخی لال قلعہ کے رکھ رکھا¶ کی ذمہ داری ڈالمیا گروپ کو دیئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کے لئے ہونے والے معاہدہ کو فی الحال معطل رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انڈین ہسٹری کانگریس کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں صرف لال قلعہ ہی نہیں بلکہ ‘تاج محل’ اور دیگر تاریخی قومی یادگار مقامات کو صنعتی گروپوں کو سونپے جانے پر تنقید کی ہے ۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لال قلعہ کو ڈالمیا صنعتی گروپ کو تفویض کیا گیا ہے لیکن تشویش کی بات ہے کہ اس کمپنی کو تاریخی مقامات کے رکھ رکھا¶ اور تحفظ کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرنے کے نام پر لال قلعہ کی تاریخی اور اس سے جڑے حقائق کو توڑ مروڑ کر نہ پیش کرے اور اس کی غلط تشریح نہ کرنا شروع کر دے ۔ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ لال قلعہ کے سیکولر خدوخال کو بھی چوٹ نہ پہنچائی جائے ۔انڈین ہسٹری کانگریس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ تاریخی ثقافتی مقامات کے انتظام کا جائزہ آرکا لوجیکل سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی) کے مرکزی ایڈوائزری بورڈ یا ماہرین کے کسی ادارے کو دی جائے تاکہ وہ ان مقامات کی نگرانی اور دیکھ بھال کر سکے اور اس وقت تک کے لئے ڈالمیا سے ہوئے معاہدہ کو معطل رکھا جائے ۔تنظیم نے اس پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ممبئی کے آغا خاں ٹرسٹ کو بھی ھمایو ں کے مقبرہ کے کیمپس میں واقع مغل دور کے مقامات کے رکھ رکھا¶ اور اس کی فرنشننگ کے لئے آغا خان ٹرسٹ کو ذمہ داری دی گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا