سدرہ رگوڑہ کی جامع مسجد نور میں شب برات کی ایک اہم مجلس منعقد

0
52

دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو حقارت کی نگاہوں سے نہ دیکھا جائے : مفتی نذیر احمد قادری
ایم شفیع رضوی
جموں// سدرہ رگوڑہ کی جامع مسجد نور میں شب برات کی ایک اہم مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت فرمائی پوری رات جاگ کر زائرین نے ذکرواذکار کیا اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر اپنی گناہوں کی بخش کی دعا کی مجلس میں کئی علمائے کرام نے بھی شرکت کی اور حاضرین سے شب برات کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی مجلس میں خطاب کرتے ہوئے ادارہ اسلامیہ فاطمة الزہراہ سدرہ کے بانی و سربراہ اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے بھی شب برات کی اہمیت پر روشی ڈالی اور بچوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی تلقین فرمائی ساتھ ہی ساتھ تمام مدارس کے منتظمین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو عوام میں ایک نمونہ بنا کر پیش کیا جائے اکثر مدرسوں کے اشتہارات میں بچوں بہت ہی کم تر کر کے پیش کیا جارہا ہے کہ بہت ہی غریب ہیں وغیر آقائے نام دار محمد رسولؑ نے دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے اوصاف بیان فرمائے ہیں اگر ایک بچہ کسی قبرستان میں سے گزر جائے تو قبر میں ہونے والا عذاب بھی چالیس دن تک اٹھا لیا جاتا ہے قرانی تعلیم کی وجہ سے اور مذید فرمایا کے اللہ کے نورانی فرشتے اپنے پر ان بچوں کے پیروں تلے بچھا دیتے ہیں جو دینی تعلیم حاصل کرنے کی خاطر اپنا گھر چھوڑ دیتے ہیں پھر کیوں آج مدارس اسلامیہ کے بچوں کو اس طرح متاثر حالت میں پیش کیا جاتا ہے لہٰذا علم دین حاصل کرنے والے بچوں کی تعریف کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے دینی تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا