ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی خاتون ٹیم نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی

0
0

دمبولا, 24 جولائی (یو این آئی)پاکستان کی خاتون ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 103 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 14.1 اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ویمن ایشیا کپ کے اہم میچ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا ریکارڈبھی حاصل کرلیا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے صرف 3 کھلاڑیوں نے دہائی کا ہندسہ عبور کیا ، تیرتھا ستیش 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان ایشا اوز نے 16 اور خوشی شرما نے 12 رنز بنائے۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال، توبہ حسن اور نشرا سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاک ویمنز ٹیم کی جانب سے گل فیروزا نے 62 اور منیبہ علی نے 37 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی، گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی20 انٹرنیشنل میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہندوستان سے ہار گئی تھی، تاہم دوسرے میچ میں نیپال کو شکست دےدی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا