شادی سے منع کیا تو والد کو ہی مارڈالا

0
0

بستی:24جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بستی کے دبولیا علاقے میں پولیس نے بدھ کو بہاری قتل واردات کا انکشاف کرتے ہوئے ملزم بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
اڈیشنل ایس پی اوپی سنگھ نے بتایا کہ دوبولیا علاقے کے سانڈ پور گاؤں میں کھیت میں سورہے بہاری(60) کا قتل 11جولائی کو کردیاگیا تھا۔ واقعہ کا انکشاف کرنے کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ جس میں دبولیا پولیس اور سوات ٹیم نے واردات کا انکشاف کرتے ہوئے ملزم بیٹے راج کمار کو وشیشر گنج بازار سے بدھ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہتا کی دفعہ 103(1) کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کےوالد بات بات میں اسے گالیاں دیتے تھے اس کی بیوی 2020 میں اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اسے دوبارہ شادی کرنے کا کہتا تھا لیکن وہ منع کردیتے تھےجس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہوتھا۔ 11 جولائی کی رات جب والد کھیت میں سونے گئے تو اس نے اس کے سر پر ڈنڈے سے حملہ کردیا جس میں ان کی موت ہوگئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا