وکست بھارت سنکلپ یاترا اور بیک ٹو ولیج ،چہ معنی دارد؟

0
140

سرنکوٹ براستہ جڑانوالی گلی کھیتاں جانے والی سڑک چندراسی درآبہ کے مقام پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے عجوبہ
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍مملکت جمہوریہ ہند میں موجودہ حکومت سڑکوں کے جال بچھانے اور خانہ بہ خانہ جل رسد میں سرگرم عمل ہے دیہی وشہری یکساں ترقی اس کا مشن ومنشور ہے جس کے لئے B2V اور VBC جیسی مہمات چلائی جارہی ہیں مگر ان سب کا راز اس وقت طشت ازبام ہوتا ہے جب اس ترقی یافتہ دور میں ہراقسام انواع کی بہم سہولیات کی فراہمی کے باوجود سرنکوٹ براستہ جڑانوالی گلی کھیتاں جانے والی رابطہ سڑک چندراسی درآبہ کے مقام پر ایک عجوبہ سے کم نہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو نالی عبور کرنے کے لئے قدیم طرز کے دستی پل سے گزرنا پڑتا ہے جس کے لئے لکڑی کے شہتیر کا استعمال کیا گیا ہے حالانکہ اس کے تعمیری کام پر لگنے والا مواد کروڑوں روپے کا نہیں بلکہ ہزاروں یا لاکھوں میں چھوٹا پل پایہ تکمیل ہوسکتا ہے عوام نے ضلع انتظامیہ سے اس کی شبیہہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر سوشل میڈیا وذرائع ابلاغ کی وساطت سے یہ معاملہ ایل جی انتظامیہ ومرکزی سرکار کے زیر غور
لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا