جموں وکشمیر ساکشر بھارت مشن ایسوسی ایشن نے رکن رجیہ سبھا کا شکریہ اداکیا

0
147

کہاہمارے دیرینہ معاملے پر مرکزی وزیر سے کی بات ،امید کی ایک نئی کرن جاگ اٹھی
ریاض ملک
پونچھ؍؍ جموں وکشمیر ساکشربھارت مشن ایسوسی ایشن نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر و ممبر آف پارلیمنٹ راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ کا شکریہ اداکیا۔ ایسوسی ایشن کے ریاستی ضلعی وبلاک صدور کی جانب سے ان کے دیرینہ معاملے کو لیکر مرکزی وزیر کے ساتھ اٹھایاہے۔ جس سے جموں وکشمیر ساکشر بھارت میشن ملازمین امید جاگی ہے۔ انہوں نے ممبر اف پارلیمنٹ سے اپیل کی ہیکہ وہ مزید ساکشر بھارت میشن کی فائیل کو عملی شکل دینے کے لئے مزید توجہ مرکوز کریں۔تاکہ 2012سے پریشان تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے چینی دور ہوسکے۔ اس حوالے سے ساکشر بھارت میشن ایسیوسیشن کے صدر مشتاق احمد قادری نے موصوف کا شکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ انہوں نے گزشتہ سال سے جس طرح ہمارے معاملہ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سے قبل اْتنی ہمارے مسائل پر کسی نے بھی توجہ نہیں دی تھی۔ اس وقت جموں وکشمیر میں تمام ساکشر بھارت مشن اساتذہ سخت پریشان ہیں۔ جن کی اواز کو پارلیمنٹ میں پہنچانا اس بات کی طرف اشارہ کرتاہے۔ بی جے پی ان نوجوانوں کو حقیقت میں انصاف دلانے کے حق میں ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہیکہ ساکشر بھارت میشن کے مسائیل پر خصوصی توجہ دیکر انہیں حل کیاجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا