ووٹر ٹرن آﺅٹ جموں وکشمیر کے حقوق چھیننے کیخلاف پیغام:نیشنل کانفرنس

0
0

سری نگر،//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے تین پارلیمانی نشستوں بارہمولہ، سری نگر اور اننت ناگ-راجوری میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
ساگر نے کہا کہ حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں متاثر کن ٹرن آوٹ نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنی حق رائے دہی کے ذریعے صاف الفاظ میں یہ پیغام دیا کہ یہاں ایک عوامی منتخبہ حکومت کا ہونا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں لوگوں کی یہ نمایاں شرکت خطے کے لوگوں کی مضبوط جمہوری جڑوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ووٹنگ عمل میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت پیش نظر اسمبلی انتخابات کا جلد از جلد انعقاد لازمی بن گیا ہے ۔ یہ عمل دہلی میں اگلی حکومت کے لئے اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ساتھ ہی ریاست کی بحالی کا اقدام بھی اسی کیساتھ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے انتخابات میں اپنے بیلٹ کے استعمال کے ذریعے کشمیر مخالف قوتوں کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے 5اگست2019کو لئے گئے فیصلوں کیخلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی اور یہ واضح پیغام دیا کہ ہمیںیہ فیصلے قبول نہیں ہیں۔ یہ ووٹ اُن کے خلاف تھا جنہوں نے ہمارے حقوق اور وقار کو چھین لیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا