سانبہ میں پر اسرار دھماکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے ویر پور علاقے میں پیر کی شام ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ کے ویر پور میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔
ایس ایس پی سانبہ ونے کمار نے بتایا کہ ویر پور میں ہوئے ایک دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ زنگ آلودہ شیل پھٹنے سے یہ واقع پیش آیا ۔
ان کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا